شہزادی شیخہ مہرا کی منگنی کی انگوٹھی کتنی کی ہے؟ قیمت جان کر آپ پریشان ہو جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرا اور مشہور امریکی ریپر فرنچ مونٹانا نے اپنی منگنی کے ساتھ خبروں میں دھوم مچا دی ہے جس میں 11 قیراط کے شاندار ہیرے کی انگوٹھی خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

فرنچ مونٹانا نے شہزادی کو ایک نایاب اور خوبصورت 11.53 قیراط کے ایمرلڈ کٹ ہیرے والی انگوٹھی تحفے میں دی ہے جو نیویارک کے مشہور جیولر ایرک دی جیولر نے خصوصی طور پر ڈیزائن کی ہے۔ اس انگوٹھی کی قیمت تقریباً ایک ملین امریکی ڈالر ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Eric The Jeweler (@mavani)

ذرائع کے مطابق فرنچ مونٹانا نے کئی ماہ پہلے یہ انگوٹھی بنوائی تھی تاکہ اپنی محبوبہ کو ایک منفرد اور شاہانہ تحفہ دے سکے۔ دونوں نے چند روز قبل اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

شیخہ مہرا متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم کی صاحبزادی ہیں جن کی ذاتی دولت کا اندازہ 300 ملین ڈالر لگایا جاتا ہے جبکہ ان کے خاندان کی مجموعی دولت 18 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ دوسری جانب فرنچ مونٹانا کی کل دولت 25 سے 50 ملین ڈالر کے درمیان بتائی جاتی ہے۔

یہ شہزادی مہرا کی دوسری شادی ہے۔ انہوں نے پہلے اپریل 2023 میں شیخ منا المکتوم سے ایک شاندار تقریب میں شادی کی تھی تاہم جولائی 2024 میں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

اس اعلیٰ پروفائل جوڑے کی منگنی جس کی خاص بات یہ 11 قیراط کی دمکتی ہوئی انگوٹھی ہے نے دنیا بھر میں کافی دلچسپی اور جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

Related Posts