دو بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، دونوں زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

کراچی کے علاقے بلدیہ  ٹاؤن سعید آباد تھانے کی حدود میں واقع صدام چوک کے قریب فائرنگ سے 2 سگے بھائیوں نے فائرنگ کر کے ایک دوسرے کو زخمی کردیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں باہمی فائرنگ سے زخمی ہونے والے بھائیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کی شناخت امتیاز اور ایاز کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔

تاہم زخمیوں کے بیانات قلمبند کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Related Posts