گیس صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی، ایل پی جی سستی ہوگئی، ایل پی جی قیمت میں 14 روپے فی سلنڈر کمی کردی گئی۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق فی کلو ایل پی جی 1 روپے 20 پیسے سستی کردی گئی۔
نئی قیمت کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 14 روپے کمی ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج دوپہر 12 بجے سے ہوگا۔ اوگرا کے مطابق قیمتوں میں کمی سے صارفین کو ریلیف ملے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








