یکم ستمبر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ؛ جانیے آج کے تازہ نرخ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر میں بڑا اضافہ ہونے سے مقامی صرافہ بازار میں آج بروز پیر یکم ستمبر 2025 کو ایک تولہ سونا 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 14 ہزار 986 روپے کی سطح پرٹریڈ کر رہا ہے، یہ نرخ آج سہہ پہر 3 بجے تک کار آمد ہیں گے جس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج بین الاقوامی بازار میں فی اونس سونا 36 ڈالر مہنگا ہوا جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹس میں بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر میں 3 ہزار 172 اضافے سے 3 لاکھ 14 ہزار 986 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ مقامی بازار میں ایک تولہ چاندی 81 روپے اضافے سے 4 ہزار 202 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 69 روپے مہنگا ہو کر 3 ہزار 602 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 36 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 447 ڈالر ہوگئی ہے۔

Related Posts