کرکٹ کی دنیا میں کبھی کبھار ایسے ناقابل یقین ریکارڈ بن جاتے ہیں جو سب کو حیران کر دیتے ہیں۔ حال ہی میں ایک بھارتی ٹی 20 میچ میں سلمان نظار نامی بلے باز نے ایسا ہی کمال دکھایا جس میں اس نے 12 گیندوں پر 11 چھکے لگائے اور ایک اوور میں مجموعی طور پر 40 رنز بنا ڈالے۔
یہ میچ کیرالہ کرکٹ لیگ کا تھا جہاں سلمان نظار نے کالی کٹ گلوبسٹرس کی ٹیم کی نمائندگی کی۔ گرین فیلڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران انہوں نے 19 ویں اوور میں 5 لگاتار چھکے مارے اور آخری اوور میں تو طوفان سا برپا کیا۔بولر ابھیجیت پراوین کی گیندوں پر سلمان نے مسلسل 6 چھکے جڑ دیئے اور اس اوور میں ایک وائیڈ اور ایک نو بال بھی ہوئی جس کی وجہ سے اضافی رنز بھی ملے۔ نو بال پر انہوں نے دو رنز بھی بنا کر اوور میں 40 رنز مکمل کیے جو ایک ٹی 20 میچ میں شاندار ریکارڈ ہے۔
One man. One over. Five rockets launched into orbit. 🚀
Salman Nizar just turned the 19th into a massacre!#KCLSeason2 #KCL2025 pic.twitter.com/up2rGcTdqU— Kerala Cricket League (@KCL_t20) August 30, 2025
سلمان نے اس میچ میں صرف 26 گیندوں پر ناقابل شکست 86 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو 186 رنز تک پہنچایا۔ جواب میں اڈانی تریویندرم رائلز کی ٹیم 173 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں کالی کٹ گلوبسٹرس نے 13 رنز سے فتح حاصل کی۔
سوشل میڈیا پر سلمان نظار کی اس شاندار کارکردگی کو خوب سراہا جا رہا ہے اور انہیں ایک ایسے کھلاڑی کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے جو کھیل نہیں بلکہ کھیلواڑ کر رہا تھا۔ یہ ریکارڈ اور ان کی کارکردگی کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک یادگار لمحہ ثابت ہوئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








