معروف بھارتی کامیڈین کی والدہ نے خود کشی کیوں کی؟ منور فاروقی کا دلخراش انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بھارتی کامیڈین اور بگ باس کے فاتح منور فاروقی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے ایک دردناک واقعے کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے گھریلو تشدد سے تنگ آکر خودکشی کر لی تھی۔

منور نے بتایا کہ ان کے والد اپنی والدہ کے ساتھ انتہائی سخت رویہ رکھتے تھے اور ان پر تشدد کرتے تھے۔ جب منور صرف 13 سال کے تھے، ان کی والدہ نے 22 سال تک والد کے ظلم سہنے کے بعد زہر کھا کر اپنی زندگی ختم کر لی۔ اس واقعے نے منور کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ والدہ کی وفات کے دو سال بعد ان کے والد کو فالج کا دورہ پڑا اور وہ 11 سال تک بستر پر رہے۔ ابتدائی طور پر منور اپنے والد کو والدہ کی موت کا ذمہ دار سمجھتے تھے اور ان سے نفرت کرتے تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ انہوں نے اپنے والد کو معاف کر دیا۔ منور کا کہنا تھا کہ ان کے والد بھی مشکل حالات سے گزر رہے تھے اور ان کا کوئی ساتھ نہ تھا جس کی وجہ سے انہوں نے دل بڑا کیا اور آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔

منور نے کہا کہ وقت نے انہیں معافی اور آگے بڑھنا سکھایا۔ واضح رہے کہ منور فاروقی بھارت کے معروف کامیڈین ہیں اور بگ باس جیت کر شہرت حاصل کی۔ انہوں نے اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد ایک میک اپ آرٹسٹ سے دوسری شادی کی اور اب خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔

Related Posts