ہوشیار خبردار! کھانے پینے کے مراکز پر سگریٹ نوشی پر پابندی، خلاف ورزی پر 3 لاکھ جرمانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Saudi Arabia Announces Huge Fine for Smoking in Food Outlets
ONLINE

سعودی عرب کی وزارت بلدیات و رہائش نے فوڈ سیکٹر میں صفائی اور صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت نئے قوانین نافذ کر دیے ہیں جن کے تحت کھانے پینے کے مراکز میں سگریٹ نوشی پر سب سے بھاری جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔

قانون کی خلاف ورزی پر پانچ ہزار سعودی ریال (تقریباً ساڑھے تین لاکھ پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ ضوابط کے مطابق کھانے تیار کرنے والے ورکرز کے لیے ماسک نہ پہننے یا سر کھلا رکھنے پر ایک ہزار سعودی ریال (تقریباً 75ہزار روپے) کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈلیوری کرنے والے عملے کو کمپنی کی باقاعدہ وردی نہ پہننے پر پانچ سو سعودی ریال (تقریباً 37ہزار پانچ سو روپے) ادا کرنا ہوں گے۔

مزید یہ کہ گاہکوں کو دھوکہ دینے کے مقصد سے منجمد جوس کو تازہ جوس کے طور پر فروخت کرنے والے مراکز پر ایک ہزار سعودی ریال جرمانہ ہوگا جبکہ فوڈ ایریا میں کام کرنے والے کسی بھی ملازم کو ناک، چہرے کو چھونے یا تھوکنے کی صورت میں دو ہزار سعودی ریال (تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے) تک کی سزا دی جا سکتی ہے۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدامات عوامی صحت کے تحفظ، خوراک کی فراہمی میں شفافیت اور صارفین کے اعتماد کو قائم رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ کاروباری حضرات اور ملازمین کو پابندیوں پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ بھاری جرمانوں سے بچا جا سکے۔

Related Posts