انتظار ختم! 4 سال بعد ہونڈا سٹی کا نیا روپ متعارف ہونے کو تیار، فیچر اور پہلی جھلک 

تازہ ترین

تازہ ترین

Honda City is Getting a New Look After 4 Years
PRO PAKISTANI
ہونڈا پاکستان اگلے ہفتے اپنی مشہور سیڈان گاڑی سٹی کا نیا فیس لفٹ ورژن متعارف کرانے جا رہی ہے، یہ 2021 میں لانچ ہونے والی 6ویں جنریشن سٹی کا پہلا بڑا اپڈیٹ ہوگا، اس کا مقصد بڑھتی ہوئی مارکیٹ مسابقت کے پیشِ نظر صارفین کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔
جولائی 2021 میں 5ویں جنریشن کو ری پلیس کرنے والی موجودہ سٹی نے گزشتہ چار سالوں میں اپنی فیول ایفی شنسی اور شہری ڈرائیونگ کے لیے موزونیت کے باعث مقبولیت حاصل کی۔
متوقع تبدیلیاں
اگرچہ کمپنی نے آفیشل تفصیلات جاری نہیں کیں مگر توقع ہے کہ یہ اپڈیٹ دیگر ممالک (برازیل، تھائی لینڈ) میں متعارف ہونے والی فیس لفٹ سٹی جیسا ہوگا۔
ایکسٹیریئر میں تبدیلیاں
نیا ڈیزائن شدہ فرنٹ اور ریئر بمپر
گرِل اور لائٹس میں تبدیلیاں
وہیلز اور سائیڈ مررز میں معمولی اسٹائلنگ اپڈیٹس
انٹیریئر میں تبدیلیاں
بہتر ڈیش بورڈ ڈیزائن اور میٹریل
انفوٹیمنٹ سسٹم میں اپ گریڈ
اضافی کنیکٹیویٹی اور فیچرز
رپورٹس کے مطابق ہونڈا سٹی کا نیا ورژن ستمبر 2025 کے پہلے ہفتے میں باضابطہ طور پر متعارف ہوگا۔ نئی سٹی کا براہِ راست مقابلہ ٹویوٹا یارس اور السوِن جیسی مڈ سائز سیڈانز سے ہوگا جبکہ انجن اور پلیٹ فارم زیادہ تر وہی رہنے کا امکان ہے۔

Related Posts