نرگس فخری اور شوہر کی خفیہ شادی کے بعد پہلی ریڈ کارپٹ انٹری

تازہ ترین

تازہ ترین

Nargis Fakhri makes first red carpet appearance with husband after secret wedding
(Image: India TV)

بولی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے خفیہ شادی کے کئی ماہ بعد اپنے شوہر ٹونی بیگ کے ساتھ پہلی بار عوامی تقریب میں شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ موقع ممبئی میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں وزٹ قطر اور سینٹر کی شراکت داری کے موقع پر منعقدہ ایک شاندار ایونٹ تھا جہاں نرگس اپنے شوہر کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔

اس تقریب میں معروف ڈائریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان بھی موجود تھیں۔ انہوں نے نرگس کو دیکھتے ہوئے شوخی سے ٹونی کو کہا کہ اپنی بیوی کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ۔ ان کے اس جملے پر تقریب میں موجود شرکاء مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔

نرگس نے مسکراتے ہوئے کچھ لمحے کیمرے کے سامنے گزارے اور پھر ٹونی اور فرح کو میڈیا کے لیے پوز کرنے کا موقع دیا جس سے ایک بار پھر ان کی شادی کی تصدیق ہوگئی۔

View this post on Instagram

A post shared by Buzzzooka Scrolls (@buzzzookascrolls)

 

سوشل میڈیا پر یہ لمحہ تیزی سے وائرل ہوگیا اور مداحوں نے جوڑے کو خوبصورت جوڑی قرار دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نرگس فخری اور کشمیری نژاد امریکی بزنس مین ٹونی بیگ نے رواں سال فروری میں شادی کی تھی۔

دونوں تقریباً تین سال سے ایک دوسرے سے ڈیٹنگ کر رہے تھے۔ شادی کی تقریب کیلیفورنیا میں نہایت نجی انداز میں منعقد ہوئی جس میں صرف قریبی رشتہ دار شریک ہوئے اور میڈیا کو مکمل طور پر دور رکھا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چند ماہ قبل ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک کیک پر ہیپی میریج اور این ایف اور ٹی بی کے ابتدائی حروف درج تھے۔

اسی دوران نرگس نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی انگوٹھی بھی دکھائی جس کے بعد مداحوں نے اندازہ لگایا کہ اداکارہ نے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔

تقریب کے دوران ٹونی بیگ نے انسٹاگرام اسٹوری پر فرح خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھاکہ آپ اتنی خوبصورت کیسے لگ رہی ہیں؟ جس پر فرح نے جواب دیاکہ یہ سب اس لیے ہے کیونکہ میں آپ اور نرگس کے ساتھ کھڑی ہوں۔

نرگس فخری اور ٹونی بیگ کی یہ ریڈ کارپٹ انٹری ان کی شادی کی باضابطہ تصدیق ثابت ہوئی، جس سے مداحوں کی طویل انتظار کی خواہش پوری ہوگئی۔

Related Posts