اداکارہ دنانیر مبین جو مشہور وائرل ویڈیو پاوری ہورہی ہے کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچی تھیں، اپنی نئی ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین کی تنقید کا شکار ہو گئیں۔
دنانیر ابتدا میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کے طور پر سامنے آئیں اور بعدازاں ڈرامہ ’’صنفِ آہن‘‘ سے اداکاری کا آغاز کیا۔
حالیہ دنوں میں ان کا ڈرامہ ’’میم سے محبت‘‘ کامیابی حاصل کر چکا ہے تاہم انہوں نے تاحال اپنے اگلے پروجیکٹ کا اعلان نہیں کیا۔
دنانیر مبین سوشل میڈیا پر خاص طور پر انسٹاگرام پر متحرک رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک وائرل گانے پر ٹرانسفارمیشن ویڈیو بنائی، جس میں وہ پہلے بغیر میک اپ کے نظر آئیں اور بعدازاں مکمل میک اپ اور اسٹائل کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔

ویڈیو میں انہوں نے یہ جملہ بھی کہا کہ وہ پٹھان خون رکھتی ہیں اور ہڈیاں اور برتن دونوں توڑ سکتی ہیں۔ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ناظرین کو زیادہ متاثر نہ کر سکی اور انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
متعدد صارفین نے کمنٹس میں لکھا کہ وہ ہانیہ عامر کی نقل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ کچھ نے کہا کہ کیا وہ بھول گئی ہیں کہ وہ اب ایک مشہور اداکارہ ہیں؟ جبکہ بعض نے یہ رائے دی کہ شاید وہ کسی بالی ووڈ یا پنجابی فلم میں موقع حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








