پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے دو مقبول اداکارہ سائرہ یوسف اور عدیل حسین ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں جہاں ان کے رشتے کو لے کر قیاس آرائیاں شدت اختیار کر گئی ہیں۔
دونوں فنکاروں نے اپنے کیرئیر کا آغاز تقریباً ایک ساتھ 2011 میں ہم ٹی وی کے کامیاب ڈرامے میرا نصیب سے کیا تھا۔
اس ڈرامے میں ان کی شاندار آن اسکرین کیمسٹری کو ناظرین نے بے حد پسند کیا اور وقت گزرنے کے ساتھ دونوں کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں عدیل حسین اپنی بھانجی اور سائرہ یوسف کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
یہ تصویر عدیل حسین نے انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے ساتھ ایک معنی خیز کیپشن بھی درج کیا گیاکہ خوش قسمت ہوں کہ تمہیں اپنی زندگی کہہ سکتا ہوں تاہم اس کیپشن میں کسی نام کا ذکر نہیں کیا گیا۔
اس تصویر نے مداحوں میں ہلچل مچا دی ہے اور بیشتر سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ کیپشن دراصل سائرہ یوسف کے لیے ہے۔

معروف سابقہ اداکارہ سدرہ بتول نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر یہ خبر سچ ہے تو وہ دونوں کے لیے خوش ہیں۔
ایک اور صارف نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے میرا نصیب کے بعد اس جوڑی کو پسند کرتے ہیں اور اگر وہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں تو یہ بہت خوش آئند خبر ہوگی۔
کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ سائرہ یوسف کو اپنی زندگی آگے بڑھانے اور خوش رہنے کا پورا حق ہے اور وہ اس کی مستحق بھی ہیں۔
دوسری طرف کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ کیپشن دراصل عدیل کی بھانجی کے لیے لکھا گیا تھاجبکہ چند صارفین نے کہا کہ دونوں کی ملاقات محض ایک چاکلیٹ برانڈ کے اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








