اسلام آباد، پشاور، سوات سمیت متعدد شہروں میں زلزلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی اور مرکزافغانستان کےجنوب مشرق میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی۔

خیال رہے کہ یکم ستمبر کی شب زلزلہ کے باعث افغانستان میں 1400 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

اس دوران پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Related Posts