کراچی کے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں درج ڈکیتی کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کی ہے۔
مقدمہ ایف آئی آر نمبر 662/2021 کے تحت درج ہے جس میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 392، 397 اور 34 شامل کی گئی ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق اس مقدمے کے دو ملزمان پہلے ہی جیل کسٹڈی میں موجود ہیں جبکہ ایک اور ملزم نوید ڈار ولد محمد یونس ڈار کو آج ملیر کی عدالت میں ایک علیحدہ مقدمے کے سلسلے میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں مدعی نے نوید ڈار کو شناخت کرلیا جس کے بعد تفتیشی عمل میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم فی الوقت جیل میں ہے اور مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تحقیقات شفاف طریقے سے اور مکمل میرٹ پر کی جا رہی ہیں جبکہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کارروائی کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








