کراچی میں بچوں کے اغوا کے واقعات میں اضافہ، 10 مغوی بچے کہاں سے بازیاب ہوئے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Woman arrested in Khanewal for filing fake rape case to blackmail man
ONLINE/ FILE PHOTO

کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے منگل کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 مغوی بچوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

انسپکٹر جنرل سندھ غلام نبی میمن نے 27 اگست کو اے وی سی سی کو ہدایت دی تھی کہ اغوا شدہ بچوں کی بازیابی یقینی بنائی جائے۔ حکام کے مطابق تمام بچے بحفاظت اہل خانہ کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

بازیاب ہونے والے بچوں میں 16 سالہ عبدالمعیز، 2 سالہ اصغر علی، 4 سالہ موسیٰ اور 11 سالہ ایان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 13 سالہ محمد ریحان، 14 سالہ علیشاہ اور 14 سالہ حمنہ ناز بھی بازیاب کرالی گئی ہیں۔

اے وی سی سی نے کارروائی کے دوران بچوں کے اغوا میں مبینہ طور پر ملوث تین افراد کو گرفتار کیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس سے قبل کراچی پولیس نے ایک 4 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ ملزمان نے موسیٰ نامی بچے کو گاڑی میں اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم ایک راہگیر نے واقعہ دیکھ کر فوری پولیس کو اطلاع دی۔

مدگار 15 اور موٹر سائیکل اسکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا پیچھا کیا۔ پولیس کو دیکھ کر اغوا کار بچے کو گاڑی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ بچہ بحفاظت والدین کے حوالے کیا گیا۔

یہ واقعہ اس کے ایک دن بعد سامنے آیا جب کراچی کے سول لائنز علاقے، ہجرت کالونی سیکٹر ڈی 2 سے مائرہ نامی کمسن بچی کو اغوا کر لیا گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کی بڑی بہن کو اغوا کاروں کے پیچھے بھاگتے دیکھا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق ملزمان نے مائرہ کی رہائی کے لیے 15 لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے۔ والد نے بتایا کہ بڑی بیٹی نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن اغوا کار بچی کو لے کر فرار ہو گئے۔

Related Posts