پنجاب اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Weather alert: Heavy rain forecast for Punjab and Kashmir
FILE PHOTO

محکمہ موسمیات نے اپنے موسمی الرٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، میرپور، مری، گلیات اور گردونواح میں اگلے دو سے چار گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق کشمیر، وادی نیلم، مظفرآباد، راولا کوٹ، پونچھ، ہٹیاں بالا، باغ، ایبٹ آباد، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش کے ساتھ طوفانی ہوائیں اور گرج چمک کا امکان ہے۔

مزید برآں نارووال، سیالکوٹ، لاہور، قصور، جہلم، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، مانسہرہ اور ہری پور میں بھی بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران چند دیگر مقامات پر بھی موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے محفوظ رہا جا سکے۔

Related Posts