نوکری کریں یا اپنا کاروبار! دبئی کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

UAE Sets Minimum Salary Requirement for Visit Visa
FILE PHOTO

دبئی: متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہریوں کے لیے ایک نئی اور پرکشش سہولت متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت وہ دبئی ڈیجیٹل نومیڈ ویزا کے ذریعے ایک سال تک دبئی میں قیام کرتے ہوئے بیرونِ ملک کسی کمپنی یا ذاتی کاروبار کے ساتھ قانونی طور پر کام کر سکیں گے۔

یہ ویزا خاص طور پر ریموٹ ورکرز، فری لانسرز اور انٹرپرینیورز کے لیے بنایا گیا ہے۔

ویزا کے لیے درخواست کی شرائط
دبئی ڈیجیٹل نومیڈ ویزا کے لیے درخواست دہندگان کو لازمی طور پر کم از کم ایک سالہ ملازمت یا کاروباری سرگرمی کا ثبوت پیش کرنا ہوگا جس میں آفیشل ایمپلائمنٹ سرٹیفکیٹ اور گزشتہ تین ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹس شامل ہیں۔

اس ویزا کے لیے کم از کم ماہانہ آمدنی 3500 ڈالر (تقریباً 9 لاکھ 74 ہزار روپے پاکستانی) مقرر کی گئی ہے جبکہ دبئی کے ورچوئل ورکنگ پروگرام کے لیے یہ شرط 5000 ڈالر (تقریباً 13 لاکھ 90 ہزار روپے پاکستانی) ہے۔

ویزہ فیس تقریباً 611 ڈالر (تقریباً 1 لاکھ 70 ہزار روپے پاکستانی) ہے، جس میں پروسیسنگ چارجز، میڈیکل ٹیسٹ اور اماراتی شناختی کارڈ (ایمریٹس آئی ڈی ) شامل ہیں۔ پاکستانی شہری یہ تمام عمل مکمل طور پر آن لائن مکمل کر سکتے ہیں۔

پاکستانی شہریوں کے لیے فوائد
دبئی میں انٹرنیٹ اسپیڈ اوسطاً 235اعشاریہ 72 ایم بی پی ایس ہے جو ریموٹ ورک کے لیے موزوں ترین ہے۔

وہاں رہائشیوں پر کوئی انکم ٹیکس عائد نہیں کیا جاتا۔

دبئی کی حیثیت ایک عالمی ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ ہب کے طور پر پاکستانی ورکرز اور انٹرپرینیورز کو نیٹ ورکنگ اور بزنس مواقع فراہم کرتی ہے۔

اس ویزے کے تحت اہل درخواست دہندگان اپنے خاندان کے افراد کو بھی ساتھ لا سکتے ہیں۔

یہ پروگرام ان پاکستانی پروفیشنلز کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو ٹیکس فری آمدنی اور جدید طرزِ زندگی کو یکجا کرنا چاہتے ہیں۔

پس منظر: عمان گولڈن ویزا 2025
یاد رہے کہ حال ہی میں سلطنت عمان نے بھی گولڈن ویزا 2025 کا اجرا کیا ہے، جو 10 سالہ رہائش پر مشتمل ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں، ہنرمند پروفیشنلز اور ان کے خاندانوں کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ منصوبہ عمان کے ویژن 2040 ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد طویل المدتی سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع اور مہارتوں کی منتقلی کو فروغ دینا ہے۔

Related Posts