دیپیکا پڈوکون کا ایک اور سنگ میل؛ ایل وی ایم ایچ پرائز کی جیوری میں شامل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

دیپیکا پڈوکون نے عالمی فیشن کی دنیا میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ وہ 2025 کے ایل وی ایم ایچ پرائز کی جیوری میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی شخصیت بن گئی ہیں جو مشہور لگژری برانڈ Louis Vuitton سے منسلک ہے۔

دیپیکا نے 2022 میں Louis Vuitton اور Cartier جیسے عالمی برانڈز کے ساتھ بطور سفیر معاہدے کیے تھے جو انہیں ہندوستان کی پہلی خاتون اسٹار بناتا ہے جنہوں نے ایسی کامیابی حاصل کی۔ اب LVMH پرائز کی جیوری میں شمولیت ان کے عالمی اثر و رسوخ کو مزید اجاگر کرتی ہے۔ Louis Vuitton نے اپنے بیان میں کہا کہ دیپیکا اپنی غیر معمولی اداکاری اور شخصیت سے دنیا بھر کے لوگوں کو متاثر کرتی ہیں۔

 پہلی ہندوستانی اور گلوبل آئیکون۔دیپیکا پڈوکون کی یہ کامیابی ہندوستان کے لیے بہت خاص ہے۔ اس سے پہلے سال 2022 میں، انھوں نے Louis Vuittonاور کارٹیئر جیسے عالمی لگژری برانڈز پر دستخط کیے تھے۔ اس وقت وہ ہندوستان کی پہلی خاتون اسٹار بن گئیں تھیں جنہیں اتنے بڑے برانڈز نے بطور سفیر منتخب کیا تھا۔ یہ مداحوں کے لیے کسی جشن سے کم نہیں تھا۔

دیپیکا کا فیشن سینس ہمیشہ سے نمایاں رہا ہے۔ چاہے وہ کانز فلم فیسٹیول کا ریڈ کارپٹ ہو یا کوئی بین الاقوامی ایونٹ وہ ہر جگہ اپنے منفرد انداز سے سب کی توجہ حاصل کرتی ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی فیشن کو عالمی سطح پر ایک نئی شناخت دی ہے جو روایت اور جدیدیت کا شاندار امتزاج پیش کرتا ہے۔

 اب جب لوئس ووٹن نے اپنے آفیشل بیان میں دیپیکا کے نام کا اعلان بطور LVMH جیوری ممبر کیا تو مداحوں نے انہیں سوشل میڈیا پر مبارکباد دی۔ برانڈ نے لکھاکہ دیپیکا پڈوکون اپنی شاندار اداکاری سے دنیا بھر کے لوگوں کو متاثر کرتی ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ وہ 2025 کے LVMH فائنل پرائز میں جیوری کا حصہ بن رہی ہیں۔

ایل وی ایم ایچ پرائز فیشن کی دنیا کا ایک معتبر ایوارڈ ہے جسے فیشن انڈسٹری کا آسکر کہا جاتا ہے۔ اس کی جیوری میں شامل ہونا ایک بڑا اعزاز ہے۔ دیپیکا نے سویڈش ڈیزائنر ایلن ہوڈکواا لارسن کو مین پرائز پیش کیا جو ایک یادگار لمحہ تھا۔ یہ نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ کامیابی تھی بلکہ ہندوستان کی عالمی فیشن میں بڑھتی ہوئی موجودگی کی علامت بھی تھی۔

 جب دیپیکا نے سویڈش ڈیزائنر ایلن ہوڈکواا لارسن کو مین پرائز پیش کیا تو وہاں موجود لوگوں نے کھڑے ہو کر داد دی۔ ان کے لیے یہ صرف ایک پیشہ ورانہ لمحہ نہیں تھا، بلکہ ایک ایسے ملک کی نمائندگی تھی جہاں سے عالمی لگژری برانڈز کا سفر آسان نہیں تھا

بھارت اب صرف کپڑوں کی تیاری کا مرکز نہیں بلکہ عالمی فیشن انڈسٹری میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ دیپیکا جیسے ستاروں نے Louis Vuitton جیسے برانڈز کے ساتھ مل کر ہندوستانی فیشن کو عالمی سطح پر متعارف کروایا ہے۔ ہندوستانی ڈیزائنرز بھی ایل وی ایم ایچ جیسے پلیٹ فارمز پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو ہندوستانی دستکاری اور اسٹائل کی عالمی پذیرائی کا ثبوت ہے۔

Related Posts