پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ پوٹھوہار کے علاقے ڈھوک سلطان 3 سے روزانہ 2113 بیرل تیل اور 4.13 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت ہوئی ہے۔ یہ پوٹھوہار میں تیل کی دوسری گہری دریافت ہے جس سے کوہاٹ ذیلی بیسن میں ہائیڈروکاربن کی موجودگی کی تصدیق ہوتی ہے۔
نئی دریافت توانائی کے شعبے کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ ملک میں تیل اور گیس کی مقامی پیداوار میں گزشتہ برسوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کی وجہ سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت دونوں ممالک مل کر پاکستان کے تیل کے ذخائر کو قابل استخراج بنانے کے لیے کام کریں گے۔ واشنگٹن اور اسلام آباد آئل کمپنی کے انتخاب کے عمل میں ہیں جو اس منصوبے کی قیادت کرے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








