پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا حالانکہ ایک روز قبل بدھ کو ان میں تاریخی اضافہ دیکھنے کو ملا تھا۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کی سطح پر برقرار رہا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے پر مستحکم رہی۔
اس سے ایک روز قبل منگل کو ملکی تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمت فی تولہ 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی تھی جس نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔
بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا اور یہ 3 ہزار 540 امریکی ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا تھا جس میں 20 ڈالر کا پریمیم شامل تھا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتیں بھی بدستور جمود کا شکار رہیں اور فی تولہ 4 ہزار 315 روپے پر برقرار رہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








