افواج پاکستان کے جانثاروں کو خراجِ تحسین؛ آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کے یومِ دفاع کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک نیا جذبہ بھرا نغمہ اللہ ہو جاری کیا ہے۔ یہ نغمہ معروف گلوکار ساحر علی بگا کی خوبصورت آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نغمے میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج، فوجِ زمینی، فضائیہ اور بحریہ کی اتحاد، بہادری اور وطن سے بے مثال محبت کی خوبصورت کہانی بیان کی گئی ہے۔ اللہ ہو کی گونج میں دشمن کو للکار اور وطن سے محبت کا پیغام شامل ہے۔

 ویڈیو؛ بشکریہ ایکسپریس نیوز

یہ نغمہ پاک فوج کی قربانیوں اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جس میں سرحدوں کے محافظوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ اس میں پاک فضائیہ کے جرات مندانہ اور پیشہ ورانہ کردار کو اجاگر کیا گیا ہے جبکہ پاک بحریہ کی شاندار خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نغمہ وطن کی حفاظت کے لیے قربانی اور عہدِ وفا کی تجدید کا پیغام ہے جو ہر پاکستانی کے دل میں جذبہ حب الوطنی کو مزید پروان چڑھانے کا باعث بنے گا۔

Related Posts