کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جس کی وجہ پی ٹی سی ایل نے ایک تکنیکی خرابی کو قرار دیا ہے۔
ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ کے قریب ایک سب میرین انٹرنیٹ کیبل میں خرابی پیدا ہو گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کیبل میں کٹ لگنے کے باعث پاکستان کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہوئی ہے، خاص طور پر مصروف اوقات میں سروس سست ہو سکتی ہے۔
پی ٹی سی ایل کے مطابق صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے متبادل بینڈوڈتھ کے ذریعے سروسز کو بحال رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔
پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور جلد بہتری کی توقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








