دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مہاجرین کے مسئلے پر رہنماؤں کی گفتگو جاری ہے اور یہ معاملہ دونوں ملکوں کے ایجنڈے میں شامل رہا ہے۔
صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی اور غیر دستاویزی مہاجرین کو ملک سے واپس بھیجا جائے گا کیونکہ پاکستان اپنی حدود کا تحفظ کرے گا اور فیصلہ کرے گا کہ کون یہاں رہ سکتا ہے اور کون نہیں۔شفقت علی خان نے امید ظاہر کی کہ جرمنی افغان شہریوں کو اپنے وعدے کے مطابق قبول کرے گا۔
اس موقع پر انہوں نے افغانستان میں دہشت گردی کے حوالے سے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں خاص طور پر افغانستان میں ایک سنگین مسئلہ ہیں جو دونوں ملکوں کے تعلقات میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ طالبان کو اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکنا ہوگا اور دہشت گردی کے خلاف مزید تعاون کرنا ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








