بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 60 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جو مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے جن میں 19 افراد مالاکنڈ، 16 بنوں، 9 گوجرانوالہ، 9 لوئر دیر، 3 اپر دیر اور 2 کا تعلق مردان سے بتایا گیا ہے۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان افراد کے خلاف انسانی اسمگلنگ کے الزامات کے تحت 4 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمام افراد انسانی اسمگلروں کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایف آئی اے نے اس کارروائی کو انسانی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








