خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے ڈھیری جولگرام کنڈ میں گھریلو جھگڑے نے خونریز رخ اختیار کر لیا جب ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی، سسر اور دیگر تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ملزم گھریلو تنازع پر شدید غصے میں اپنے سسر کے گھر پہنچا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے موقع پر ہی پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بیوی، سسر اور دیگر قریبی رشتہ دار شامل ہیں۔
فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ضلعی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








