بالی وُڈ کی مشہور اداکارہ اور ماڈل سندیپا دھر نے فلم فیئر گلیمر اینڈ اسٹائل ایوارڈز میں شرکت کے دوران اپنی شاندار موجودگی سے محفل لوٹ لی۔
انہوں نے اس تقریب میں سفید رنگ کا نہایت دلکش اور بولڈ گاؤن زیب تن کیا جسے دیکھ کر اُنہوں نے خود کو ’’سفید ہنس‘‘ سے تشبیہ دی۔
کشمیری بیوٹی کوئین سندیپا دھرکی ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے ہزاروں کمنٹس اور تعریفی پیغامات موصول ہوئے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ سندیپا دھر کا اعتماد اور حسن نوجوان فنکاروں کو مات دیتا ہے۔
ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ پر سندیپا دھر کا یہ انداز موضوعِ بحث بن گیا اور کئی فیشن ناقدین نے اُنہیں اُس رات کا سب سے نمایاں اسٹائل آئیکون قرار دیا۔
فیشن انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق سندیپا دھر ہمیشہ اپنی جرات مندانہ فیشن سینس، شاندار فٹنس اور منفرد اسٹائل کے باعث پہچانی جاتی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








