معروف بھارتی اداکارہ اور ماڈل ملائیکہ اروڑا نے ایک حالیہ تقریب میں اپنی دلکش اور جرات مندانہ شخصیت سے سب کو حیران کر دیا، 52 سالہ ملائیکہ نے تقریب میں سفید رنگ کا نہایت بولڈ اور خوبصورت گاؤن زیب تن کیا جس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
سوشل میڈیا پر اُن کے اس انداز نے دھوم مچا دی ہے اور مداح اُن کی تصاویر اور ویڈیوز کو بھرپور انداز میں شیئر کر رہے ہیں۔ ملائیکہ اروڑا کی شخصیت اور اعتماد کو دیکھتے ہوئے صارفین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر اس وقت وہی سب سے نمایاں ہیں۔
بعض مداحوں نے تبصرہ کیا کہ ریڈ کارپیٹ پر اُن کے جلوے بے مثال ہیں اور یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا کوئی ہے جو ملائیکہ کو ریڈ کارپٹ پر پیچھے چھوڑ سکے؟
فیشن کے ناقدین کا کہنا ہے کہ ملائیکہ اروڑا ہمیشہ اپنی منفرد اسٹائل، فٹنس اور اعتماد کے باعث نمایاں رہی ہیں۔ اس تقریب میں اُن کا بولڈ انتخاب نہ صرف فیشن کی دنیا میں ایک اور سنگِ میل ثابت ہوا بلکہ اُنہیں دوبارہ شہ سرخیوں میں لے آیا۔
ملائیکہ کے 52 سال کی عمر میں بھی اُن کی خوبصورتی، اعتماد اور منفرد انداز نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عمر محض ایک عدد ہے، اور وہ آج بھی فیشن انڈسٹری کی بڑی شخصیتوں میں شمار کی جاتی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








