یہ ہے کراچی! شیرشاہ میں نابینا شخص کھلے مین ہول میں گر گیا، افسوسناک ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Blind man falls into open manhole in Karachi, rescued by locals
ONLINE

کراچی کی شیرشاہ کالونی یو سی 6 محمدی روڈ امام بارگاہ کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مین ہول کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے ایک نابینا شخص گٹر میں جا گرا۔

واقعہ کے فوراً بعد علاقہ مکینوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نابینا شخص کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

 

عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں کھلے مین ہولز شہریوں کے لیے مستقل خطرہ بنے ہوئے ہیں لیکن متعلقہ ادارے اس سنگین مسئلے کو نظرانداز کر رہے ہیں۔

شہریوں نے سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو کسی بڑے حادثے کا خدشہ موجود ہے۔

علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مین ہولز کے ڈھکن لگائے جائیں اور گٹر لائنز کے گرد حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ انسانی جانوں کو لاحق خطرات کو کم کیا جا سکے۔

یہ واقعہ ایک بار پھر اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ شہر میں بنیادی بلدیاتی مسائل پر توجہ نہ دینے کے باعث قیمتی جانیں خطرے میں ہیں اور انتظامیہ کو فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔

Related Posts