اب نادرا کی سہولیات سے گھر بیٹھے فائدہ اٹھائیں! استعمال کا طریقہ جان لیں

تازہ ترین

تازہ ترین

NADRA’s Pak-ID App Gets New Features
(فوٹو؛ ان لائن)

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن جاری کر دیا ہے جس میں شہریوں کی سہولت اور رجسٹریشن کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے متعدد جدید خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔

نادرا کے مطابق اپ گریڈ کی گئی ایپ میں بہتر ڈیش بورڈ، بہتر سرچ آپشن اور شناختی کارڈ منسوخی کا تیز ترین طریقہ شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایپ کی تمام خصوصیات کو انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں تیار کیا گیا ہے تاکہ دیہی علاقوں کے عوام بھی آسانی سے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

مزید بہتریوں میں درخواستوں کی ٹریکنگ ایپ کے اِن باکس کے ذریعے براہِ راست ممکن ہو گئی ہے جبکہ بعض منتخب اضلاع میں یونین کونسلز کے ساتھ اشتراک کے ذریعے آن لائن ڈیتھ رجسٹریشن کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

نادرا نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایپ کا نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ ان جدید سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

علاوہ ازیں کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ شہریوں کو مزید سہولت دینے کے لیے نادرا کاؤنٹرز شہر کی تمام یونین کونسلز میں قائم کیے جائیں گے۔ یہ اعلان بابربازار، لانڈھی میں اپ گریڈ شدہ نادرا رجسٹریشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا گیا۔

میئر نے یہ بھی بتایا کہ ککری گراؤنڈ، لیاری میں نئے رجسٹریشن سینٹر کے قیام کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی جاری ہے جبکہ گلشن اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن میں میگا سینٹرز کی تعمیر بھی جاری ہے تاکہ عوام کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Related Posts