میزبانی آپکے بس کی بات نہیں! میگھن مارکل کو نیٹ فلکس پر ناکامی کے بعد اداکاری میں واپسی کا مشورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Meghan Markle urged to return to acting after mixed Netflix reception
ONLINE

ڈچس آف سسیکس میگھن مارکل کو ایک بار پھر اداکاری کی دنیا میں واپسی کا مشورہ دیا جا رہا ہے کیونکہ ان کی نیٹ فلکس سیریز وِد لوومیگھن کے دوسرے سیزن کو ملا جلا ردعمل ملا ہے۔

نیٹ فلکس پر پیش کی جانے والی یہ لائف اسٹائل پر مبنی سیریز عوام اور ناقدین کو زیادہ متاثر نہ کر سکی اور کئی ثقافتی مبصرین کا کہنا ہے کہ میگھن مارکل کے لیے ان کی پرانی ہالی ووڈ کیریئر میں واپسی زیادہ کامیابی کا ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے۔

لاس اینجلس ٹائمز کی نامور نقاد میری میک نامارا نے اپنے کالم میں اس شو کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے پہلے سیزن کو دیکھنے میں مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مواد اور انداز ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ان کا ماننا ہے کہ اگرچہ میگھن نے ذاتی طور پر کئی مشکلات کا سامنا کیا ہے لیکن ان کی اصل صلاحیتیں اداکاری کے میدان میں زیادہ نکھر کر سامنے آ سکتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Us Weekly (@usweekly)

 

یاد رہے کہ میگھن مارکل نے شہرت قانونی ڈرامہ سُوٹس میں ریچل زین کا کردار ادا کر کے حاصل کی تھی اور پھر 2018 میں شہزادہ ہیری سے شادی کے بعد وہ عالمی شہرت یافتہ شخصیت بن گئیں۔

2020 میں شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد میگھن اور ہیری نے اپنی توجہ میڈیا اور فلاحی منصوبوں پر مرکوز کر دی تاہم ان کے میڈیا منصوبوں کو تجارتی اور تنقیدی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیٹ فلکس کے ساتھ میگھن کے معاہدے کو اب صرف فرسٹ لک تک محدود کر دیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود انہیں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نئے مواقع دستیاب ہو سکتے ہیں۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر وہ اداکاری کے ایسے کرداروں کا انتخاب کریں جو ان کے تجربے سے مطابقت رکھتے ہوں تو وہ ایک بار پھر نمایاں کامیابی حاصل کر سکتی ہیں۔

Related Posts