شدید بارشوں کی پیش گوئی کی روشنی میں کراچی کے تعلیمی اداروں میں کل نو ستمبر کو تعطیل سے متعلق صوبائی محکمہ تعلیم کا وضاحتی بیان سامنے آگیا۔
ترجمان محکمہ تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم نے کل نو ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا، سوشل میڈیا پر کالج ایجوکیشن کے حوالے سے گردش کرنے والا نوٹی فکیشن جعلی ہے۔
ترجمان محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ صورتحال کے مطابق کیا جائے گا اور جو بھی صورت حال بنی اس کے حوالے سے فیصلہ کرکے عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








