ایشیا کپ 2025 کا کل سے آغاز، اب تک سب سے زیادہ کون چیمپئن رہا ہے؟ پاکستان کی کیا پوزیشن ہے؟ جانئے دلچسپ معلومات

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا 17 واں ایڈیشن کل 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہا ہے جس کیلئے ایونٹ میں شامل ٹیموں کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ایشیاکپ 2025 میں 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بھارت ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

نجی چینل جیو نیوز کے مطابق ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان، بھارت، عُمان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو کھیلاجائے گا۔

ایشیا کپ سب سے زیادہ بار کس ملک نے جیتا، پاکستان کتنی بار فاتح رہا؟

1984 میں شروع ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اب تک 16 ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں۔

بھارت سب سے زیادہ ایشیا کپ جیتنے والا ملک ہے جس نے یہ ٹورنامنٹ 8 بار اپنے نام کیا ہے۔

بھارت نے ایشیا کپ 1984، 1988، 91-1990، 1995،  2010، 2016، 2018 اور 2023 میں جیتا۔

سری لنکا ایشیا کپ 6  بار اپنے نام کرچکا ہے۔اس نے یہ ٹورنامنٹ 1986، 1997، 2004، 2008، 2014، 2022 اپنے نام کیا۔

پاکستان ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اب تک 2 بار جیت چکا ہے۔ گرین شرٹس نے پہلی بار ایشیا کپ سن 2000 میں اپنے نام کیا جس کے بعد 2012 میں دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Related Posts