پاکستانی فاسٹ بولر عثمان خان شینواری نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ ایشیا کپ 2025 سے قبل کیا جسے مداحوں نے اچانک اور غیر متوقع قرار دیا۔
عثمان شینواری نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ ان کا کیریئر دسمبر 2013 میں شروع ہوا اور دسمبر 2019 تک قومی ٹیم کے ساتھ جُڑا رہا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے تینوں فارمیٹس میں اپنا ڈیبیو سری لنکا کے خلاف کیا اور اپنے دوسرے ون ڈے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا۔
اگرچہ عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کیریئر مختصر رہا تاہم ان کی تیز رفتار گیند بازی اور ابتدائی میچز میں کارکردگی نے شائقین کرکٹ کو متاثر ضرور کیا۔
عثمان شینواری کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ان کے مداحوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑی عثمان شینواری کی کارکردگی اور خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Thank you for all your performances and contributions to Pakistan cricket 💫
Read more: https://t.co/kMWXYOAfZf pic.twitter.com/5boJCZcROc
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 9, 2025
پی سی بی کے ٹوئٹر ہینڈل سے ای کپوست کے ذریعے کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے آپ کی کارکردگی اور خدمات کا شکریہ، یہ پیغام نہ صرف ایک کھلاڑی کے کیریئر کے اختتام پر اعزاز کے طور پر دیا گیا بلکہ اس جذبے کا بھی مظہر ہے جو قومی کرکٹ کے لیے قربانیاں دینے والوں کو سراہنے کے لیے محسوس کیا جاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








