ڈوین جانسن کے وزن میں حیران کن کمی کی اصل وجہ سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Dwayne Johnson reveals reason behind shocking weight loss
ONLINE

ہالی ووڈ کے معروف اسٹار ڈوین دی راک جانسن نے اپنی حالیہ وزن میں کمی کے حوالے سے افواہوں اور خدشات کو ختم کرتے ہوئے اصل وجہ بیان کر دی ہے۔

وینس فلم فیسٹیول میں اس وقت شائقین حیران رہ گئے جب انہوں نے ایم ایم اے لیجنڈ مارک کیر کی زندگی پر مبنی فلم دی اسمیشنگ مشین کی پریمئر کے دوران ڈرامائی طور پر بدلی ہوئی شخصیت کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر انٹری دی۔

اس فلم میں فائٹر کے کردار کے لیے وزن بڑھانے والے جانسن کو اچانک دبلے پتلے روپ میں دیکھ کر مداحوں کو ان کی صحت پر تشویش لاحق ہوئی تاہم ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ وہ بالکل صحت مند ہیں اور یہ کمی ان کے اگلے کردار کی تیاری کا حصہ ہے۔

 

ڈوین جانسن نے بتایا کہ وہ اپنے اگلے پراجیکٹ لزرڈ میوزک میں ایک انوکھے اور دلچسپ کردار چکن مین کا روپ دھاریں گے جو ستر سالہ ایک سنکی شخصیت ہے اور جس کا سب سے قریبی دوست ایک مرغی ہے۔

ڈوین جانسن نے کہاکہ بینی سیفڈی نے جب مجھے یہ کہانی سنائی تو 45 منٹ کے بعد میں نے کہا، میں ہی آپ کا چکن مین ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزن میں مزید کمی کی ضرورت ہے اور یہ سفر ابھی باقی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی ان کے لیے بالکل ویسی ہی ہے جیسی دی اسمیشنگ مشین میں تھی اور اس کا مطلب ہے کہ اب انہیں کم مرغی کھانی پڑے گی۔یاد رہے کہ دی اسمیشنگ مشین 3 اکتوبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Related Posts