سیلاب متاثرین کیلئے ہر قدم قربانی کی داستان؛ گلوکارہ حدیقہ کیانی کی ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

پاکستانی گلوکارہ اور سماجی کارکن حدیقہ کیانی ایک بار پھر خدمتِ خلق کے میدان میں سرگرم ہو گئی ہیں۔ حالیہ سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں وہ نہ صرف خود موجود ہیں بلکہ امدادی کاموں میں بھی بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔

حدیقہ کیانی نے متاثرین کے لیے ضروری سامان کی خریداری کے لیے ایک منفرد انداز اپنایا۔ انہوں نے برقع پہن کر خود بازار کا رخ کیا جہاں وہ بستروں، لحافوں، کمبلوں اور دیگر ضروری اشیاء کی خریداری میں مصروف نظر آئیں۔

اس دوران بارش شروع ہوگئی تو انہوں نے چھتری کا سہارا لے کر خریداری جاری رکھی جس کا ایک منظر انہوں نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں شیئر بھی کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں حدیقہ کیانی نے کہا کہ میں اپنے خوبصورت لوگوں کے لیے بستر اور سامان لا رہی ہوں جو سیلابی حالات سے دوچار ہیں۔ اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم ان کی مدد جاری رکھ سکیں۔ آمین۔

وہ نہ صرف خود جا کر سامان خرید رہی ہیں بلکہ دکان داروں سے بھاؤ تاؤ کرتے ہوئے نظر آئیں، تاکہ امدادی سامان زیادہ سے زیادہ متاثرین تک پہنچ سکے۔

حدیقہ کیانی کی یہ عملی کاوش سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے اور لوگ ان کے جذبے کو حقیقی انسان دوستی کی مثال قرار دے رہے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ کبھی کوئی اداکار سنگر اس طرح سے مدد کرتا نظر نہیں آیا جس طرح یہ کرتی ہیں ماشاءاللہ، حدیقہ آپ ہمارے لیئے قابل فخر ہیں۔

حدیقہ کیانی کی عملی کاوش پر ایک اور صارف نے کہا کہ ان کے والدین جنت میں مسکرا رہے ہیں، بترین صدقہ جاریہ ہوتی ہیں ایسی اولاد میں باپ کے لیے۔

Related Posts