کراچی میں دوپہر سے طوفانی بارش کا خدشہ؛ محکمہ موسمیات کی خطرناک پیش گوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Rain and hailstorm hit Islamabad, Pindi and parts of KP
FILE PHOTO

کراچی میں وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ بارش کا سلسلہ آج دوپہر کے بعد شدت اختیار کر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر کے مطابق آج شہر کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں تیز بارش کی توقع ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ بارش کا یہ سسٹم کل سے کمزور پڑنا شروع ہو جائے گا جس کے بعد موسم میں بہتری آ سکتی ہے۔

اب تک کراچی کے جن علاقوں میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ان میں سرجانی ٹاؤن سرفہرست ہے جہاں 130 ملی میٹر بارش ہوئی اس کے علاوہ نارتھ کراچی میں 72.2 ملی میٹر، کورنگی میں 70.5 ملی میٹر، ڈیفنس فیز 7 میں 70 ملی میٹر اور گلشن حدید میں 69 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دیگر متاثرہ علاقوں میں پی اے ایف فیصل بیس پر 55، ناظم آباد میں 54، کیماڑی میں 52، سعدی ٹاؤن میں 51.2، گلشن معمار میں 47.9، اورنگی ٹاؤن میں 47.2، ایئرپورٹ پر 46.7، ایم 9 پر 45، یونیورسٹی روڈ پر 44.4 اور پی اے ایف مسرور بیس پر 41 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی ہے خصوصاً ان علاقوں میں جہاں پہلے ہی پانی جمع ہونے سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔

Related Posts