بارش کے بعد سڑکوں سے ٹریفک پولیس غائب؛ رینجرز نے انتظام سنبھال لیا، ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

کراچی میں بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں سیلابی کیفیت شدت اختیار کرگئی ہے جس کے بعد پاکستان رینجرز سندھ نے بھی ریسکیو اور امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکار شہر کے متاثرہ علاقوں ملیر، ایم 9 موٹروے، سہراب گوٹھ، خمیسو گوٹھ، ملیر ندی، لیاری ندی اور مچھر کالونی میں موجود ہیں۔ رینجرز ٹیمیں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، ایدھی فاؤنڈیشن اور دیگر اداروں کے ساتھ ملکر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

ڈی جی رینجرز سندھ کی خصوصی ہدایات پر متاثرہ مقامات پر رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جو شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، سڑکوں پر ٹریفک بحال کرنے اور متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے عمل میں شریک ہیں۔

 رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ تمام اہلکار مکمل الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ مزید نفری کی فراہمی بھی ممکنہ ضرورت کے مطابق کی جائے گی۔

Related Posts