پی ٹی آئی کارکنوں میں لفظی جنگ تیز، کیا سوشل میڈیا پر وائرل یہ نازیبا ویڈیوز واقعی صنم جاوید کی ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

PTI Workers’ Verbal Clash Intensifies, Alleged Leaked Videos of Sanam Javed Emerge
(Image: Facebook @ Sanam Javed)

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ میں شدت آگئی ہے۔

 

پارٹی کے مختلف دھڑوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات، تنقید اور کردار کشی کے بیانات سامنے آ رہے ہیں جس سے صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک دھڑے نے معروف سوشل میڈیا ایکٹویسٹ صنم جاوید اور دیگر خواتین کی کردار کشی کے لیے (اے آئی )مصنوعی ذہانت کی مدد سے مبینہ نازیبا ویڈیوز تیار کرکے سوشل میڈیا پر لیک کر دی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور صنم جاوید کے درمیان نامناسب تعلقات کے دعوے بھی سامنے لائے گئے ہیں جبکہ بعض صارفین نے صنم جاوید اور علی امین گنڈا پور کی مبینہ نازیبا ویڈیوز شیئر کرنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔

اس تنازعے میں صنم جاوید کے علاوہ فلک جاوید اور دیگر خواتین کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس معاملے پر صنم جاوید سے منسوب ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اگر ان کی نازیبا ویڈیوز لیک کی گئیں تو وہ بھی دوسروں کی ایسی ویڈیوز منظر عام پر لاسکتی ہیں۔

یہ صورتحال نہ صرف پارٹی کے اندر اختلافات کو مزید ہوا دے رہی ہے بلکہ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے والے الزامات اور لیکس نے سنجیدہ سوالات کو بھی جنم دیا ہے۔

Related Posts