لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نئی پالیسی کے تحت میٹر کی قیمت میں بھاری اضافہ کر دیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اے ایم آئی میٹر کی قیمت 35 ہزار روپے سے بڑھا کر 70 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اب سولر صارفین کے لیے صرف AMI (Advanced Metering Infrastructure) میٹرز ہی نصب کیے جائیں گے۔
لیسکو ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نئے نرخوں کے تحت صارفین کو 70 ہزار روپے تک ادا کرنا ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل یہی میٹر تقریباً 35 ہزار روپے میں دستیاب تھا تاہم اب نئے احکامات کے بعد نہ صرف قیمت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ سولر سسٹم کے نئے کنکشنز کی فراہمی بھی عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ یہ اقدام وزارت توانائی کی ہدایت پر اٹھایا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








