پنجاب میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی مغویوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو مغویوں کو بال نوچتے اور ڈنڈوں سے مار رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ مغوی چند دن پہلے کچے کے علاقے میں ڈکیتوں کے ہاتھوں اغوا ہوئے تھے۔ ان واقعات کا تسلسل کچے کے خطے میں عرصہ دراز سے جاری ہے جہاں دریا کے کنارے موجود جنگلات اور کچے کے پیچیدہ راستے ڈاکوؤں کے لیے محفوظ پناہ گاہیں بنے ہوئے ہیں۔
ڈاکو اکثر اغوا برائے تاوان، مسافروں پر حملوں اور پولیس کے خلاف مزاحمت میں ملوث پائے جاتے ہیں جس کے باعث یہ علاقہ کئی دہائیوں سے سنگین جرائم کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔
اگر بلوچ سرمچاروں نے کسی فوجی مخبر کو پکڑا ھوتا تو سارے پنجابی میڈیا نے بال کھول کر بین ڈالنے شروع کردینے تھے کہ ہائے ہمارے پنجابی لیکن کچے کے ڈاکو پنجابیوں کو چپیڑیں مار رہے ہیں لیکن کسی عمر چیمے، کسی بھی بھڑوے کی غیرت نہیں جاگ رہی ہے اور وسیب والے مطمئین بیغیرت بنے ھوئے ہیں pic.twitter.com/qy68osoJSL
— Shafiq Ahmad Adv (@ShafiqAhmadAdv3) September 9, 2025
کچے کے ڈاکو جدید اسلحے اور تیز رفتار کشتیوں کے ذریعے کارروائیاں کرتے ہیں اور مشکل جغرافیائی صورتحال کی وجہ سے ان کے خلاف پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں اکثر طویل اور کٹھن ثابت ہوتی ہیں۔
اغوا برائے تاوان کے حالیہ واقعات اور مغویوں پر تشدد کی ویڈیو کا منظر عام پر آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ گروہ بدستور سرگرم ہیں اور شہریوں کی جان و مال کے لیے بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت اور سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کچے کے علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جائے تاکہ ان جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ ہو اور مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرایا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








