خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں 9 اور 10 ستمبر کو مہمند، شمالی وزیرستان اور بنوں میں کی گئیں جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
On 9-10 September, nineteen Khwarij belonging to Indian Proxy, Fitna al Khwarij were sent to hell in three separate engagements in Khyber Pakhtunkhwa Province.
On reported presence of Khwarij, an intelligence based operation was conducted by the Security Forces in general area… pic.twitter.com/fA6eMWXZGj
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 11, 2025
آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند کے علاقے گلونو میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 14 دہشت گرد مارے گئے جبکہ شمالی وزیرستان کے دتہ خیل میں کارروائی کے دوران مزید 4 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ اسی طرح بنوں ضلع میں ایک اور مقابلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جو علاقے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ باقی ماندہ دہشت گردوں کو بھی ختم کیا جاسکے۔
آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ وطن عزیز کو دہشت گردوں کے ناپاک عزائم سے محفوظ بنایا جاسکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








