معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اقرا کنول اور ان کے شوہر اریب پرویز کے ہاں پہلی اولاد کی پیدائش ہوئی ہے۔
دونوں نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے بیٹی کی آمد کی خبر دی اور اس خوشی کا اظہار کیا کہ ان کی دعا قبول ہوئی کیونکہ وہ ہمیشہ سے چاہتے تھے کہ ان کی پہلی اولاد بیٹی ہو۔
اقرا کنول نے بتایا کہ بیٹی 10 ستمبر کو پیدا ہوئی۔ پوسٹ کے ساتھ جو تصویر شیئر کی گئی، اس میں اقرا کنول اور اریب پرویز اپنی ننھی پری کو دیکھتے ہوئے خوشی سے سرشار دکھائی دے رہے ہیں۔ مداحوں اور سوشل میڈیا شخصیات نے بھی اس موقع پر مبارکباد کے پیغامات دیے۔
اقرا کنول اور اریب پرویز کی شادی ستمبر 2023 میں ہوئی تھی اور دو سال بعد ان کے ہاں پہلی اولاد کی آمد ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اقرا کنول کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جوا ایپس کی تشہیر کے الزام میں تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا۔
ان پر دیگر یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کی طرح ان ایپس کی تشہیر کرنے کا الزام ہے۔ نوٹس کے جواب میں اقرا کنول نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ امید سے ہیں اور جلد پیش ہونے کے لیے وقت چاہتی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








