چین سا مین: ریزے آرک کا نیا ٹریلر ریلیز، شائقین کیلئے دھماکہ خیز جھلکیاں

تازہ ترین

تازہ ترین

Chainsaw Man: Reze Arc trailer drops with explosive new footage
ONLINE

معروف اینیمی سیریز چین سا مین کے ریزے آرک کا پہلا انگریزی ڈب ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں رومانوی اور ایکشن سے بھرپور مناظر نے شائقین کو بے حد پرجوش کردیا ہے۔

اینیمی نیوز ذرائع کے مطابق یہ فلم جاپان میں 19 ستمبر کو ریلیز ہوگی جبکہ امریکی سینما گھروں میں 24 اکتوبر کو پیش کی جائے گی، جو کہ پہلے طے شدہ تاریخ سے کچھ پہلے ہے۔

یہ ٹریلرجسے سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ اور کرنچی رول نے جاری کیا ہے، ایک منٹ سے کچھ زائد کا ہے اور کہانی کے دو مرکزی پہلوؤں یعنی ڈنجی کے جذباتی تعلقات اور دھماکہ خیز جنگی مناظر کو نمایاں کرتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس فلم میں ڈنجی کا مکیمہ اور ریزے کے ساتھ رشتہ اور اس کی اندرونی کشمکش کہانی کا مرکزی دھارا ہوگی۔

 

مزید یہ کہ ریزے آرک کا جاپانی ٹریلر انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ بھی جاری کیا گیا ہے، ساتھ ہی ایک مکمل سیریز ری کیپ ویڈیو بھی پیش کی گئی ہے تاکہ شائقین کو ڈنجی کی ابتدائی کہانی اور اس کے پبلک سیفٹی ڈویل ہنٹرز میں شامل ہونے کے سفر کی یاد دہانی کرائی جاسکے۔

نئے ٹریلر میں ڈنجی کی محبت، وفاداری اور اپنی شناخت کے ساتھ جدوجہد کو اجاگر کیا گیا ہے، جہاں ریزے کی آمد کے ساتھ ہی رومانس ایک زوردار موڑ اختیار کرتا ہے اور بم گرل کے منظر عام پر آنے سے کہانی انتہائی سنسنی خیز جنگوں کی طرف بڑھ جاتی ہے، جو ڈنجی کے چین سا ہارٹ کے گرد گھومتی ہیں۔

اینیمی رپورٹس کے مطابق ریزے آرک کو اس سال کی سب سے زیادہ زیرِ بحث آنے والی ریلیز قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ یہ فلم ڈنجی کے سفر کے ایک اور تاریک اور جذباتی پہلو کو سامنے لاتی ہے۔ شائقین کے پاس اب صرف چند ہفتے باقی ہیں جب وہ اس کہانی کے تسلسل کو بڑے پردے پر دیکھ سکیں گے۔

دوسری جانب اینیمے دنیا میں یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ سولو لیولنگ کا سیزن 3 اے ون پکچرز کے تحت پری پروڈکشن میں داخل ہوچکا ہے جو پچھلے سیزن کی کامیابی کے بعد دنیا بھر کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ تاہم شائقین یہ جاننے کے منتظر ہیں کہ سنگ جن وو کی کہانی کا کون سا حصہ نئے سیزن میں دکھایا جائے گا۔

Related Posts