کرشمہ کپور بھی فریق! سنجے کپور کی 30 ہزار کروڑ کی جائیداد کس کو ملے گی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Bitter family battle over Sunjay Kapur’s Rs 30,000 crore assets intensifies
ONLINE

بھارت کے معروف صنعتکار سنجے کپور کے انتقال کے بعد تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے کی جائیداد پر خاندانی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے۔

سنجے کپور کی والدہ رانی کپور اور سابقہ اہلیہ و معروف اداکارہ کرشمہ کپور نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سنجے کپور کے ذاتی اثاثے اور ان کے نام سے قائم آر کے فیملی ٹرسٹ کو سنجے کپور کی اہلیہ پریا کپور نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by NDTV (@ndtv)

 

یہ ہائی پروفائل وراثتی تنازعہ اب اس وقت مزید سنگین ہوگیا جب کرشمہ کپور کے بچوں سمائرا اور کیان نے عدالت میں دعویٰ دائر کرتے ہوئے کہا کہ پریا کپور نے مبینہ طور پر سنجے کپور کی جعلی وصیت تیار کی تھی، جو ان کی وفات کے سات ہفتے بعد منظرِ عام پر آئی۔

اس کیس نے نہ صرف بالی ووڈ اور کاروباری حلقوں میں ہلچل مچادی ہے بلکہ قانونی ماہرین بھی اس پیچیدہ جائیداد کے تنازعے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر وصیت کے جعلی ہونے کے الزامات ثابت ہوگئے تو یہ وراثتی کیس بھارت کی تاریخ کے بڑے مقدمات میں شمار ہوگا۔

Related Posts