دنیا کی دولت کے بادشاہ کون؟ جانیں ٹاپ 10 ارب پتیوں کی فہرست

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف شخصیت اور اوریکل کمپنی کے شریک بانی لیری ایلیسن نے بدھ کے روز کچھ دیر کے لیے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یہ مقام انہیں اس وقت حاصل ہوا جب اوریکل کے حصص کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوا، جس سے ان کی دولت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا تاہم دن کے اختتام پر اوریکل کے شیئرز کی قیمت میں کمی کے بعد، ایلون مسک دوبارہ پہلی پوزیشن پر واپس آ گئے۔

لیری ایلیسن کے پاس اوریکل کے تقریباً 41 فیصد شیئرز ہیں اور جب کمپنی نے مارکیٹ کی توقعات سے بہتر مالی نتائج پیش کیے تو اس کے حصص کی قیمت میں 40 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے نتیجے میں اوریکل کی مجموعی مالیت تقریباً 960 ارب ڈالر تک جا پہنچی جبکہ ایلیسن کی ذاتی دولت کا تخمینہ 393 ارب ڈالر لگایا گیا جو اس وقت ایلون مسک کی دولت (384 ارب ڈالر) سے کچھ زیادہ تھی۔

Key Speakers At Oracle OpenWorld 2018 Conference
Larry EllisonPhotographer: David Paul Morris/Bloomberg

لیکن یہ برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔ مارکیٹ بند ہوتے وقت اوریکل کے حصص میں کچھ کمی ہوئی اور شیئرز 36 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ اس کے نتیجے میں ایلیسن کی دولت کم ہو کر 378 ارب ڈالر پر آ گئی اور ایلون مسک دوبارہ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں سرفہرست آ گئے۔

یاد رہے کہ لیری ایلیسن اس سال کے آغاز میں بھی دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بنے تھے جب انہوں نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اور ایمازون کے جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ فی الحال یہ دونوں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

Amazon CEO Jeff Bezos

دوسری جانب ایلون مسک 2021 سے وقتاً فوقتاً دنیا کے امیر ترین شخص بنتے اور نیچے آتے رہے ہیں۔ ان کی جگہ کبھی جیف بیزوس نے لی تو کبھی لگژری برانڈ ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ آرنو نے۔

Related Posts