کراچی میں مرکزی شاہراہیں بند،نظام مفلوج، آج کہاں کہاں ٹریفک جام؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi traffic paralyzed as heavy rains shut major routes
ONLINE

کراچی میں حالیہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں کے اثرات تاحال برقرار ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

حکام نے ملیر ندی میں طغیانی اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر کورنگی کراسنگ ریور برج اور ای بی ایم کاز وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔

ان اہم راستوں کی بندش نے شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا اور شہر بھر میں ٹریفک کا بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کو قیوم آباد چورنگی، جام صادق برج، ایکسپریس وے اور بروکس چورنگی پر بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا، جہاں ہزاروں گاڑیاں اور شہری گھنٹوں پھنسے رہے، آج بھی صورتحال برقرار ہے۔

عینی شاہدین اور ٹریفک پولیس کے مطابق ناقص نکاسی آب اور مسلسل بارشوں نے صورتحال کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے، جس کے باعث سڑکوں پر کئی کئی میل لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ قیوم آباد چورنگی اور جام صادق برج پر ٹریفک کا دباؤ سب سے زیادہ ہے اور وہاں گاڑیاں گھنٹوں رکی رہیں۔

حکام کے مطابق ہنگامی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ متاثرہ مقامات کی طرف جانے سے گریز کریں اور بروقت اطلاعات کے لیے سرکاری ذرائع سے رجوع کریں۔

Related Posts