کراچی کے علاقے ملیر کینٹ میں ایونٹ پلانرز فیک ڈھولکی کی جانب سے صرف خواتین کیلئے ڈھولکی نائٹ کی تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں رقص و سرود کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
اس حوالے سےاپنے سوشل میڈیا پیغام میں فیک ڈھولکی کا کہنا ہے کہ یہ تقریب 4 اکتوبر کو ملیر کینٹ میں ہوگی جس میں محدود نشستوں کے ساتھ خواتین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پیغام میں شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق خواتین کی ڈھولکی کی اس تقریب کا آغاز 4اکتوبر کو سہ پہر 4 بجے ہوگا۔
ایک اور سوشل میڈیا پیغام میں ایونٹ پلانرز کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران اکتوبر میں ہونے والی یہ ڈھولکی نائٹ اسٹالز، گیمز اور کھانوں کے ساتھ ہوگی۔
تقریب کے دوران خواتین کو مہندی لگانے کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سماجی و ثقافتی سرگرمیاں بھی رکھی گئی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








