بلدیہ عظمیٰ کراچی نے جمعہ کے روز شہر بھر میں بارشوں کے بعد مچھر مار اور جراثیم کش اسپرے مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ متعدی اور مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کو روکا جا سکے اور صحت کے نظام پر بوجھ کم کیا جا سکے۔
کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بارش کے بعد بیماریوں سے بچاؤ کے لیے اسپرے کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جس کے بعد میونسپل سروسز ڈپارٹمنٹ نے تین روزہ اسپرے مہم کا شیڈول جاری کر دیا ہے جو کل سے پورے شہر میں شروع ہوگی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کے ایم سی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کل (ہفتہ) سے شہر بھر میں اسپرے مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
یہ مہم پیر 15 ستمبر تک جاری رہے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








