ڈالر، یورو اور درہم میں آج کس کا پلڑا بھاری؟ جانیں مکمل تفصیل

تازہ ترین

تازہ ترین

Foreign currency exchange rates in Pakistan, 8 November 2025
(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں آج صبح کرنسی ریٹس میں معمولی رد و بدل دیکھنے میں آیا جہاں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دیگر اہم غیر ملکی کرنسیوں کے ریٹس میں بھی اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری 282.50 روپے اور فروخت 282.80 روپے میں ہو رہی ہے جو گزشتہ دنوں کے مقابلے میں ایک مستحکم سطح پر ہے۔

برطانوی پاؤنڈ کی قیمت بلند سطح پر برقرار ہے جس کی خریداری 384 روپے اور فروخت 388 روپے میں کی جا رہی ہے۔ اسی طرح یورو بھی مہنگا رہا جس کی قیمت خرید 332 روپے جبکہ فروخت 336 روپے رہی۔

متحدہ عرب امارات کا درہم 77.15 روپے میں خریدا اور 78 روپے میں بیچا جا رہا ہے جبکہ سعودی ریال کی خریداری 75.40 روپے اور فروخت 76.15 روپے میں ہو رہی ہے۔

آسٹریلوی ڈالر کی قیمت 185.50 روپے خرید اور 190.50 روپے فروخت رہی جبکہ کینیڈین ڈالر 204 روپے میں خریدا اور 209 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

چینی یوآن کی قیمت بھی مارکیٹ میں برقرار ہے جو 39.36 روپے خرید اور 39.76 روپے فروخت رہی جبکہ جاپانی یین کی قیمت فی یونٹ 1.89 روپے خرید اور 1.99 روپے فروخت پر موجود ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کرنسی ریٹس میں روزانہ کی بنیاد پر معمولی تبدیلیاں دیکھی جا رہی ہیں جبکہ سرمایہ کاروں کی نظریں عالمی مالیاتی حالات اور اسٹیٹ بینک کی ممکنہ پالیسی پر مرکوز ہیں۔

Related Posts