سونے کے نرخوں میں اضافہ؛ جانیے 13 ستمبر کو ایک تولہ سونا کتنے کا فروخت ہو رہا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

آج بروز ہفتہ 13 ستمبر 2025 کو پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے، فی تولہ سونا 3لاکھ 86ہزار500 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔ یہ نرخ سہہ پہر 3 بجے تک کارآمد رہے گے جس کے بعدا ٓل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن نئی قیمتیں جاری کرے گی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قدر میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ 86ہزار500 روپے ہوگئی ہے۔

جیولر ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2143 روپے اضافے سے 3لاکھ31ہزار 361 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاو 27 ڈالر بڑھ کر 3645 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Posts