ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ابوظبی میں کھیلےگئے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بنگلادیش کی بیٹنگ لائن ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی، ابتدائی دو بلے باز تنزید حسن اور پرویز حسین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
کپتان لٹن داس 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مہدی حسن نے 9 اور توحید ہردوئےنے 8 رنز بنائے۔
ذاکر علی اور شمیم حسین نے مشکل وقت میں ٹیم کو سہارا دیا اور شاندار 86 رنز کی شراکت سے ٹیم کا اسکور 139 رنز تک پہنچا دیا۔ دونوں نے بالترتیب 41 اور 42 رنز بنائے۔
بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 139 رنز بناسکی۔
جواب میں سری لنکا نے 140 رنز کا ہدف صرف 14.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
سری لنکا کی جانب سے نسانکا 50 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ کمیل مشارا نے 46 رنز ناٹ آؤٹ رہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








